گوجرخان (نامہ نگار)عرفان قریشی ایڈووکیٹ، راجہ دانیال امین ایڈووکیٹ، ملک وحید احمد ایڈ وو کیٹ، چوہدری منیب حسین ایڈووکیٹ، چوہدری خورشید احمد ایڈووکیٹ، چوہدری عثمان نواز ایڈ ووکیٹ، راجہ بلال امین ایڈووکیٹ، راجہ عمران منیر ایڈووکیٹ، قیصر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں سٹی میئر گوجرخان کیلئے راجہ سہیل عباس کیانی ایڈووکیٹ کومسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا جائے پڑھی لکھی قیادت ہی علاقے کی ترقی کی ضامن ہے راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ پڑھے لکھے نوجوان، نڈر اور عوام کا درد رکھنے والے رہنما ہیں ان کے سٹی میئر بننے سے علاقہ کے مسائل حل ہونگے