ٹیکسلا واہ کینٹ میں بڑھتی اابادی ، انتظامی مسائل

Feb 26, 2021

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاواہ کینٹ او رجڑواںعلاقوںمیںبڑھتی ہوئی آبادی سے پید اہو نے والے عوامی اورانتظامی مسائل کوحل کر نے کی خا طروزیراعلی پنجاب سر دا ر عثمان بزدا رسے خصوصی طورپرمطالبہ کیاجاتاہے کہ وہ ٹیکسلاواہ کینٹ اوراس کے اطراف میںضلع اسلام آبادکی جڑوا ںآبا دیو ں تحصیل حسن ابدال کی اورتحصیل خانپورضلع ہزارہ کے متصل علاقوںکوجہاںبسنے والے ہزاروںعوام کے روزمرہ مسائل کاحل تحصیل ہیڈکوارٹرٹیکسلاواہ کینٹ کے ساتھ جڑاہواہے،کوجغرافیائی نقشہ کوسامنے رکھتے ہو ئے محل وقوع کے اعتبارسے یکجاکرکے ڈسٹرکٹ راولپنڈی میںٹیکسلاواہ کینٹ کے علاقوںکوالگ شنا خت دیتے ہوئے پنجاب میںنئے ضلع کے قیام کی منظوری کااعلان کریں،کیونکہ تحصیل ٹیکسلاجی ٹی روڈ ترنول تافتح جنگ روڈ،اورجڑ واںعلاقو ںپرمشتمل اراضی جات سلسلوںکواسلام آبادکانام دے کر مختلف پرائیویٹ کالونیوںاورہاؤسنگ سوسائیٹیو ں کی رجسٹریشن کرکے نہ صر ف پنجاب حکومت کے ریو نیوکوبہت بھاری نقصان دیاجارہاہے،بلکہ ضلع راو لپنڈی سے متصل تحصیل ٹیکسلاکی عوام کونظراند ازکر نے کی نئی نئی دریافت بھی سامنے لائی جارہی ہیں، جس کے نتیجہ میںتحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ اورجڑو اں علاقوںکے لاکھوںعوام کے حقوق متاثرہونے کا سلسلہ بڑھتاجارہاہے،ان خیالات کااظہارعلاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سیدضیاء حسین شاہ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،ا نہو ںنے کہاکہ کبھی مری سے اورکبھی گوجرخان سے پنجاب حکومت سے الگ ضلع بناوکے عوامی مطا لبے منظرعام پرآتے رہتے ہیں،جبکہ معروضی حالات کاجائزہ لیاجائے توڈسٹرکٹ راولپنڈی میںنئے ضلع کے قیام کیلئے تمام تراصول وضوابط ٹیکسلاکوضلع کادرجہ دینے کے حوالے سے مکمل پائے جاتے ہیں،سیدضیاء حسین شاہ علاقائی سطح پرمخلصانہ خدمت کاایک روشن کرداراداکرنے والی غیرمتنازعہ شخصیت کے طورپراپنی منفردشناخت رکھتے ہیں،انہوںنے کہاکہ ٹیکسلاواہ کینٹ اورجڑواںعلاقوںھزارہ رو ڈجوکہ تحصیل حسن ابدال اورتحصیل خانپورکے متصل علاقوںکے ساتھ پھیلاہواہے،کوحکومت پنجا ب نقشہ بندی کوسامنے رکھ کراوردیگرتمام تحصیلوںکی آبا دیوںکامنصفانہ جائزہ لیتے ہوئے ٹیکسلاکوضلع بنانے کاایگزیکٹوآرڈرجاری کرے،جس کے نتیجہ میں تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کیساتھ جڑے ہوئے تحصیل حسن ابدال کے عوام کوضلع اٹک اورتحصیل خا نپورھزا رہ کے متصل علاقوں میں بسنے والے ھزا رو ںلوگو ں کوڈسٹرکٹ ہریپورایبٹ آبادجانے کی ضر و ر ت باقی نہیںرہے گی،  اس ضمن میں تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ اورجڑوا ںعلاقوںکی صائب الرائے شخصیا ت اورو کلاء براد ر ی سمیت دیگرتمام سماجی وسیاسی تنظیمو ںمثبت سوچ کی حامل کاروباری تنظیموںکے پلیٹ فارم سے بھی ٹیکسلاکوضلع بنانے کی کاوشو ں اور تحر یک میںشامل کیاجائیگا۔

مزیدخبریں