صنعا(شِنہوا)یمن کی حوثی ملیشیا نے 2 سعودی جاسوس ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔حوثیوں کے زیرانتظام المسیرا ٹی وی نے جمعہ کے روز حوثی فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پہلا ڈرون شمالی صوبہ الجوف میں تباہ کیا گیا جبکہ دوسرے کو وسطی صوبہ مآرب کے ضلع الجوبہ میں مار گرایا گیا ہے۔سعودی اتحاد کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔