نئی دہلی میں جرائم گزشتہ برس کی نسبت 15 فیصد بڑھ گئے: پولیس رپورٹ

Feb 26, 2022

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی دارالحکومت دہلی کے پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے کہا ہے کہ شہر میں جرائم کے واقعات میں 2020 کے مقابلے 2021 میں 15 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راکیش استھانہ نے یہ بات جمعرات کو پولیس ہیڈکوارٹر میں سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہی ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ سال 2020 میں کرونا کی وجہ سے کم کیسز درج ہوئے جس کی وجہ سے 2021 میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2021 میں جرائم کے کل 3,06,389 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 2020 میں 2,66,070 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ 2021 میں گھناو نے جرائم کے 5,740 مقدمات درج ہوئے، 2020 میں ایسے کیسز کی تعداد 5,413 تھی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے مقابلے میں 2021 میں عصمت دری، خواتین کو ہراساں کرنے اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں