الٹی گنتی شروع، حکومت کو گھر بھیج کر اسلام آباد سے لوٹیں گے، پیپلزپارٹی

کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی ،ڈویژنل رہنماؤں نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی لانگ مارچ سیلیکٹڈ حکومت کے خاتمہ کا باعث بنے گا،لانگ مارچ کی تیاری کے لیے نکالی گئی کامیاب ریلی کے بعد سیلیکٹڈ وزیراعظم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،حکومت کوگھربھیج کواسلام آباد سے لوٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدروزیراطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقارمہدی، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جاوید ناگوری نے مزارقائد پرریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کے شرکائی چھوٹی وبڑی گاڑیوں موٹرسائیکل،سائیکل،منی ٹرک ، رکشاں پرسوارہونے کے علاوہ پیدل بوٹ بیسن ، کلفٹن ، دوتلوار،فوارہ چوک زینب مارکیٹ،عبداللہ ہارون روڈ صدر،ایمپریس مارکیٹ ، پارکنگ پلازہ،لائنزایریا سے ہوتی ہوئے مزارقائد کے وی آئی پی گیٹ پہنچے جہاں ریلی ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی ۔ریلی کے دوران پیپلزپارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آصف خان نظامت کے فرائض کے علاوہ ریلی کے شرکاء کوہدایات دیتے رہے۔ ریلی میں لانگ مارچ کے لیے تیارکیے گئے خصوصی کینٹنربھی شامل تھے ۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرسعید غنی نے ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کوبتانا چاہتے ہیں کہ لانگ مارچ سے پہلے یہ ریلی ایک ٹریلرہے،کراچی کے کارکن اتنے پرجوش ہیں کہ چئیرمین کے حکم پرسڑکوں پر آگئے تو عمران نیازی کو گھر بھیج دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن