کاہنہ: خاتون کو قتل کرنے‘ ڈبہ بند نعش گھسیٹنے والی ماں بیٹی گرفتار

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ شالیمار ٹاؤن میں گتے کے ڈبے سے ملنے والی خاتون کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دی گئی جسے کاہنہ کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا اور خاتون کے قتل کا مقدمہ اس کے خاوند بشیر کی مدعیت میں دو خواتین سمیت ایک مرد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث دو خواتین کو حراست میں لے لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خواتین بشریٰ بی بی، بھائی طاہر اور بیٹی انعم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کے مقتولہ یاسمین کا بشری بی بی کے ساتھ 40 ہزار روپے کے لین دین کا تنازعہ تھا مقتولہ یاسمین اس کے گھر پیسے لینے گئی جہاں ان کا آپس میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے بشری بی بی اور اس کی بیٹی نے اسے گلا دبا کر اور چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور نعش کو گتے کے ڈبے میں بند کر کے خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نعش کو ڈبے میں بند کر کے گھسیٹتے ہوئے لے جانے والی ماں اور بیٹی کو حراست میں لے لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...