راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینئر سول جج (فیملی ڈویژن)راجہ فیصل رشید نے معروف فلم سٹار وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت وینا ملک اور ان کے بچوں کی عدم حاضری کے باعث 10مارچ تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر زاہدہ پروین عرف وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے عدالتی حکم پر بچوں کی اپنے والد سے ملاقات طے تھی لیکن وینا ملک بچوں کو لے کر عدالت میں حاضر نہ ہو سکیں اسد خٹک کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ آج بچوں کا والد سے ملنے کا دن تھا لیکن بچوں کو عدالت نہیں لایا گیا 2 ماہ ہو گئے اسد خٹک کی بچوں سے ملاقات نہیں کرائی گئی ہر سماعت پر ان کی جانب سے کوئی نیابہانہ بنایا جاتا ہے اس موقع پر وینا ملک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کیس کراچی عدالت منتقل کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست کر رکھی ہے جس پر عدالت نے مزید کسی کاروائی کے سماعت10مارچ تک ملتوی کر دی یاد رہے کہ زاہدہ پروین عرف وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے 7سالہ ابرام خان اور6سالہ امل خان کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے۔
بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت وینا ملک اور بچوں کی عدم حاضری کے باعث 10مارچ تک ملتوی
Feb 26, 2022