لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی امیر علامہ سعد حسین رضوی کی زیرصدارت تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کو لکھے گئے خطوط عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔بلدیاتی انتخابات میںبھی بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا۔ قاضی محمود اعوانی کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قانون سازی کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپوزیشن لیڈرز کے نام امیر ٹی ایل پی کے لکھے گئے خطوط ، ملک میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور کمر توڑ مہنگا ئی کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی رہنما ٹی ایل پی مفتی محمد عمیر الازھری نے میڈیا کو بتایا کہ امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے قانون سازی کے لیے اپوازیشن لیڈرز کو خطوط لکھے تھے جن میں سے چند خطوط اپوزیشن لیڈرز تک پہنچا دیے گئے اب اجلاس میں طے پایا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک وفد ڈاکٹر محمد شفیق امینی کی زیر قیادت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جلد ملاقات کر کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کردار ادا کر ے۔ مفتی محمد عمیر الازھری نے کہا کہ پا کستان میں حالیہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا ناممکن کر دیا ہے ، مہنگائی کے خلاف ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مارچ کریں گے جس کا آغاز 23 مارچ بروز بدھ کراچی سے کریں گے۔
ٹی ایل پی کا فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے اپوزیشن کو لکھے خط سامنے لانیکا فیصلہ
Feb 26, 2022