دنیاپور(نامہ نگار)50لاکھ لیکر جعلی چیک تھما دیا، بجلی چور پکڑا گیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 233ڈبلیو بی کے رہائشی آصف ریاض نے تھانہ صدر میں دی جانے والی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزم محمد اکمل ولد محمد شریف سکنہ ملتان کے ساتھ اس کا ڈیزل و پیٹرول کا لین دین تھا۔کچھ ماہ قبل اکمل پاس آیا اور کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی رعایتی پیکج پر بکنگ جاری ہے اس نے ملزم کو 50لاکھ روپے دیئے اور اس نے کہا کہ20دن بعد پیٹرول اور ڈیزل تک پہنچ جائے گا،لیکن مقررہ تاریخ پر پیٹرول و ڈیزل نہ پہنچنے پر اس نے ملزم سے رابطہ کیا تو وہ لیت و لعل سے کام لینے لگا جس کے بعد ملزم نے اسے 50لاکھ روپے مالیت کا ایک چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔تھانہ صدر پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم کے خلاف دھوکہ بازی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ،بستی قاسم آباد کا رہائشی بشیر اپنے اہل۔خانہ کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چور اس کے گھر کے کمروں دروازوں کے تالے توڑ کر نقدی ،چاندری کے زیورات اور کپڑے چوری کر کے فرار ہوچکے تھے ادھر چک نمبر 255 ڈبلیوبی میں محمد شہزاد کے بھانے کی دیورار توڑ کر ملزمان 3بکرے چرا کر لے گئے جبکہ ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویڑن کی چیکنگ ٹیم نے چک نمبر 25 ایم کے رہائشی اقبال حسین ولد خدا بخش کا میٹر چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ ملزم مین تارسے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔تھانہ صدر پولیس نے اقبال حسین کے خلا ف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔