وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر انتظام سالانہ امتحانات شروع 

Feb 26, 2022

ملتان( سماجی رپورٹر )ملک بھر میں درس نظامی میں چار لاکھ 71ہزار141(پونے پانچ لاکھ )طلبہ وطالبات امتحان میں شریک ہوں گے،جبکہ حفاظ کی تعداد88ہزار984 ہے۔ملک بھر میں دوہزار 567جبکہ خیبر پختونخواہ میں1336امتحانی مراکز قائم ہیں۔17800نگران عملہ کی تقرری کی گئی۔ ناظم وفاق المدارس جنوبی پنجاب مولانازبیراحمدصدیقی تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کے معاون ناظم برائے جنوبی پنجاب مولانازبیراحمدصدیقی نے سالانہ امتحانات کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیرا نتظام ملک گیر سطح کا امتحان چھ دن تک جاری رہے گا۔ملکی سطح پر درس نظامی میں پونے پانچ لاکھ طلبہ وطالبات اس امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔جن کے لیے 2ہزار 567 امتحانی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔جبکہ جنوبی پنجاب میں 225سے زائد امتحانی سنٹرز کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔جنوبی پنجاب میں جامعہ خیرالمدارس ملتان جامعہ عمربن خطاب ملتان جامعہ فاروقیہ شجاع آباد،دارالعلوم کبیروالہ جامعہ خالد بن ولیدوہاڑی جامعہ باب العلوم کہروڑپکا جامعہ مدینہ بھاول پور جامعہ جامع العلوم بھاول نگر جامعہ شمس العلوم رحیم یارخان جامعہ حبیب المدارس یا کی والامظفرگڑھ جامعہ قاسمیہ ڈیرہ غازی خان بھی مرکز ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک گیر سطح پر یہ امتحانی نظم انتہائی کم فیسوں کے ساتھ ایک ہی ماہ میں نتائج دینے والا ادارہ ہے۔ دینی مدارس میں کوئی طبقاتی نظام تعلیم نہیں۔

مزیدخبریں