ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے گریڈ 18 کے ڈاکٹروں کی 719 آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر کی جائے گی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب میں سینیئر رجسٹرار نیفرالوجی کی 11،سینیئر رجسٹرار پلمونالوجی کی 8،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب میں سینیئر میڈیکل آفیسر،سینیئر ڈیمانسٹریٹر،سینیئر رجسٹرار یا انچارج دیہی مرکز صحت کی 700 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی