سات تعلیمی بورڈزمیں کنٹرولر اور سیکرٹری کی 11 آسامیوں پر تعیناتی 

ملتان(خصوصی رپورٹر) ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سات تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر اور سیکرٹری کی11 خالی سیٹوں پرتین سال کیلئے تعیناتی کا مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق  محمد شہزاد احمد کو سیکرٹری گوجرانولہ بورڈ تعینات کیاگیا ہے ، جبکہ بشریٰ بی بی لاہور بورڈ کی سیکرٹری، خرم شہزاد اسلم ایڈیشنل رجسٹرار ناروال یونیورسٹی کو تعلیمی بورڈ ملتان ، محمد عدنان خان سیکرٹری راولپنڈی  بورڈ ہوںگے ، اسما قاسم کنٹرولر بہاولپور بورڈ ڈاکٹر جعفر علی کنٹرولر فیصلآباد بورڈ ، خالد محمود کنٹرولر گوجرانوالہ بورڈ ، محمد عرفان احمد کنٹرولر لاہور بورڈ، محمد حامد سعیدکنٹرولر ملتان بورڈ ، نوید عظمت کنٹرولر ساہیوال بورڈ ، اور ریاض قدیر بھٹی کنٹرلر سرگودھا بورڈ ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...