حکومت سے چھٹکارے کیلئے عوام لانگ مارچ کامیاب بنائیں، علی گیلانی

ملتان ( سپیشل رپورٹر) یوسی 54 کے پیپلزپارٹی کے رہنما شیخ طارق کی جانب سے علی موسیٰ گیلانی اور رانا سجاد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر علی موسیٰ گیلانی نے کہا 27 فروری سے شروع ہونے والے لانگ مارچ میں عوام جوق درجوق شرکت کرے اور اس مارچ کو کامیاب بنائے، اس مارچ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہو گی، اس وقت عوام ظالم حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 3 مارچ کو عوام بہاول پور بائی پاس پر پوری قوت سے شرکت کریں تاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت جلد ختم ہو اور 8  مارچ کا دن اس ملک میں خوشیوں کا دن ہوگا اور وزیراعظم کا آخری دن ہوگا۔ اس موقع پر رانا سجاد نے کہا ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی کیونکہ اس وقت عوام مہنگائی سے ستائی ہوئی ہے غریب آدمی کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ ہم نے ملتان میں بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کرنا ہے۔ استقبالیہ سے میڈم کلثوم ناز، شیخ طارق، رانا وحید، عدنان قریشی، رانا فرمان، حافظ ظفر بلوچ، ڈاکٹر حق نواز، رانا حبیب، ملک زوار، رانا انس، ماسٹر زاہد، فاروق بلوچ، احمد گجر، رانا منور، رانا مشتاق و دیگر نے خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...