قطب پور(خبر نگار) ضلعی صدر پی ٹی آئی‘ لودھراں وممبر قومی اسمبلی میاں محمد شفیق آرائیں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،مخدوم خسروبختیار اور سینیٹر عون بپی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ صدر کے طور پہ منتخب کیا۔میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی ورکز کو متحد کروں گا اور انکے تمام مسائل کو حل کروانے کی پوری کوشش کروں گاپارٹی ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں میری بھرپور کوشش ہوگی کہ پارٹی ورکرز کو یکجا کروں اور انکا کھویا ہوا تشخص بحال کروںاور میں اپنے تمام پارٹی ورکرز سے کہتا ہوں کہ میرے دروازے پہلے بھی تمام پارٹی ورکرزکے لیے کھلے تھے اب بھی بلاتفریق کھلے رہیں گے۔اس موقع پر میاں وجاہت مصطفے،میاں فخر اقبال،حافظ میاں مظہر،میاں اعجاز مرالی ودیگر موجود تھے۔