منصوبوںمیں ناقص میٹریل برداشت نہیں کیا جائیگا، فخرامام

خانیوال( نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار) ضلع خانیوال میں جاری اربوں روپے کے منصوبوں پر پیشرفت شروع ہوگئی۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی فخر امام شاہ کی زیر صدرات بذریعہ ویڈیو لنک ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کا ہوا۔ صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج،ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی بھی موجود تھے۔جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر خاور علی شاہ کے نمائندہ، پی ٹی آئی رہنما خالد ارائیں،مصدق شاہ،سیکرٹری گڈ گورننس شہباز سیال بھی اس موقع پر موجود تھے۔سید فخر امام شاہ اور حامد یار ہراج نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوںمیں ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا مکمل ہونے والے پراجیکٹس عوام کے لئے کھولے جائیں-صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج نے کہا کہ پنجاب حکومت ضلع خانیوال کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہے گندم کی خریداری کے لئے کسان دوست پالیسی کے لئے کام جاری ہے-انہوں نے کہا کہ جرائم، منشیات فروشی  کے کنٹرول کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر حکمت عملی اپنائے-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 30 ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے وزٹس کرکے کام کی رفتار تیزکرائی سپورٹس جمنیزیم،اسٹیڈیم میاں چنوں ،فٹبال اسٹیڈیم کبیروالا میں آئندہ ماہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرادی جائینگی۔اجلاس میں سانحہ تلمبہ کی بھی پرزور  الفاظ میں مذمت کی گئی-ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،اسسٹنٹ کمشنرز ،تعمیراتی محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی-بعد ازاں صوبائی وزیر خوراک نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی سی دفتر کے لان میں پودا لگایا۔

ای پیپر دی نیشن