ہفتے میں گھی آٹا دودھ گوشت سمیت 20اشیاء مہنگی 11سستی ادارہ شماریات 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میںمزید0.51فی صد  کا اضافہ ہوا ہے ، 20 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.90 فیصد ہو گئی۔ادارہ شماریات  کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی، ٹماٹر، سرسوں کا تیل، گھی، آٹا، دودھ، دہی، چاول اورمٹن سمیت 20 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 97 پیسے  اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں چار روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ سرسوں کا تیل (مسٹرڈ آئل) 11 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے جب کہ ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں بھی 5 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ مٹن ، تازہ دوددھ، دہی اور باسمتی ٹوٹہ چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گیارہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جن میں لہسن اور انڈے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے تحت پیاز، آلو، گڑ، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور بچوں کے دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔مرغی کا ریٹ221روپے کلو سے بڑھ کر253روپے کلو ہو گیا ،ٹماٹر137.78روپے کلو ہو گئے ،آٹے کا ب20کلو کا بیگ1166روپے میں فروخت ہوا۔
ادارہ شماریات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...