رحمن ملک کی رسم قل اہم شخصیات کی شرکت پیر نقیب الرحمن نے دعا کرائی 

Feb 26, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر داخلہ مرحوم سینیٹر رحمان ملک کی رسم قل ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی۔ سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقیب الرحمان نے دعا کرائی۔ قل خوانی میں سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور نعت خوانی کی گئی۔ مختلف ممالک کے سفیر اور وفود بھی مرحوم رحمان ملک  کی رہائش گاہ آئے اور مرحوم رحمان ملک کے انتقال پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔ رحمان ملک کے  بھائی خالد ملک، بیٹے علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک نے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت کے لئے گھر آنے والوں، جنازے میں شرکت کرنے والوں اور قل خوانی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
رسم قل

مزیدخبریں