لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات آج صدر کیلئے رانا اسد سردار اکبر ڈوگر آمنے سامنے 

 لاہور (شہزادہ خالدسے) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا دنگل آج ہوگا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے 26 فروری کو پولنگ ڈے پر تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ صبح 9 سے 5 بجے شام تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ 23 ہزار 596 وکلاء ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کابینہ کیلئے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار کی صدارت کے لئے رانا اسداللہ خاں اور سردار اکبر علی ڈوگر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔ رانا اسداللہ خان پروفیشنل گروپ اور سردار اکبر علی ڈوگر انڈی پینڈنٹ گروپ کے امیدوار ہیں۔  نائب صدارت کیلئے رانا محمد رزاق، میاں سردار علی، سہیل شفیق چوہدری، عبد الکریم خان اور عدنان طاہر خان مدمقابل ہیں سیکرٹری کیلئے رائے عثمان احمد، میاں شبیر حسین، طاہر فاروق اللہ بخش لغاری اور میاں محمد عرفان میں مقابلہ ہے۔ فنانس سیکرٹری کیلئے محمد شاہ رخ شہباز، رمضان منشا جٹ، علی اختر رانا، مس فلک ناز اور احسان اللہ خان  میں  مقابلہ ہے۔کاغذات کی جانچ پڑتال 20 اور 21 جنوری کو کی گئی اورامیدواران کی عبوری فہرست 22 جنوری کو اور اعتراضات 24 جنوری کو وصول کئے جانے کے بعد امیدواروں کو ایک دن کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لئے دیا گیا۔امیدواروں کو انتخابی مہم کے لئے ایک ماہ کا وقت ملا۔ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر چودھری ولایت نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ بار کی صدارت کے امیدوار رانا اسد اللہ، سیکرٹری کے امیدوار رائے عثمان اور نائب صدر کے امیدوار سہیل شفیق تینوں کے والد وکیل ہیں۔چودھری ولایت نے کہا کہ انکا گروپ انکی حمائت کرتا ہے اور کامیابی کی دعا کرتا ہے۔انتخابی عمل سرانجام دینے کے لئے 105 بائیومیٹرک مشینیں بھی نصب کردی گئی ہیں، اس حوالے سے الیکشن بورڈ کے چیئرمین میاں عرفان اکرم نے انتظامات کاجائزہ بھی لیا،علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022-23ء کے لئے چیئرمین الیکشن بورڈ میاں عرفان اکرم کی سربراہی میں امیدواروں کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین الیکشن بورڈ حسیب اللہ خان اور ڈپٹی چیئرمین الیکشن بورڈ میاں جاوید قصوری نے شرکت کی ،اجلاس میں امیدواروں کو ووٹرز کو کھانا دینے کی مشروط اجازت دی گئی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیدوار دوسرے شہروں سے آنے والے ووٹرز کو کھانا دے سکتے ہیں، اجلاس میں صدارت کے امیدوار سردار اکبر علی ڈوگر اور رانا اسداللہ خان سمیت نائب صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے امیدواروں نے بھی شرکت کی۔
ہائیکورٹ بار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...