شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے:آ صف رضا 

Feb 26, 2022


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمدآ صف رضا نے کہا ہے کہ آلو دگی کے خاتمہ اور ماحول کو صاف ،شفاف اور سر سبز و شاداب بنانے کے لیے شجر کاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،ہم سب کو ایک قوم بن کر اس اہم قومی مہم کو کامیاب بنا کر ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کر کے اپنی آنے والی نسلوں کو صحت مند،خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے اس لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنے حصے کے پودے اور درخت لگانا ہونگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے ویژن اور چیف سیکر ٹری پنجاب کامران علی افضل کی ہدایت پر حافظ آباد میں موسم بہار کی شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کے دوران 5لاکھ 15ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مقر ر کیا گیا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پودا لگانے کے موقع پر کیا۔رکن قومی اسمبلی چو دھری شوکت علی بھٹی ، پی ٹی آئی رہنما میاں فاروق جعفر تارڑ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حامد نا صر گورائیہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت نے بھی اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔ اسسٹنٹ کمشنر مرا د حسین ،اے سی پنڈی بھٹیاں مدثر ممتاز ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید عاصم اظہر نقوی، قمر کمبوہ ،چیئر مین پریس کلب چودھری امتیاز احمد تاج سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند صاف ستھر اماحول فراہم کر نا چاہتے ہیں تو ابھی سے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کر نا ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی قیادت میں حکومت شجر کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ موسم بہار کی اس شجر کاری مہم کے دوران ہر محکمہ کیلئے ٹارگٹ مقرر کیا گیا۔

مزیدخبریں