گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جامعہ قاسمیہ مرکزمیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے طلبا و طالبات درجہ حفظ کے سالانہ امتحا ن برائے سال 2022 کا انعقاد ہوا۔ مفتی محمود احمد قاسمی ناظم جامعات قاسمیہ مولاناجوادl احمد قاسمی (مسل وفاق المدارس العربیہ پاکستان گوجرانوالہ ریجن)نے امتحان شروع ہونے سے پہلے تمام طلبا کو سالانہ امتحان کے اصول و ضوابط بتلائے اور ترغیب دی اور کہا کہ دروان امتحان تمام اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ امتحان صبح9:30 پرشروع ہوا اور نماز ظہر تک جاری رہا۔ وفاق المدارس العربیہl پاکستان کی جانب سے 12 ممتحن (مولانا ساجد محمود احمد قاسمی، حافظ سجاد، قاری محمد اقبال، قاری ادریس قاسمی، قاری محمد اشرف، قاری محمد رفیق رحیمی، قاری عبدالماجد، قاری طاہر، قاری احمد نواز قاری عمر ریاض اور محمد صابر اور 10 ممتحناں نے امتحا ن لیا۔ ہر ممتحن اور ممتحنہ نے ہر طالبعلم اور طالبہ سے ہر دس پارہ سے ایک ایک رکو ع سنا۔ امتحان کی ایک خوش آئند بات یہ تھی کہ ہر طالبعلم ا ور طالبہ کی وضع قطع شرعی اور دین اسلام کے عین مطابق تھی۔ درجہ حفظ کے اس سالانہ امتحان میں گوجرانوالہ ریجن کے 219بنین و بنات مدارس کے 1500 سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
گوجرانوالہ:وفاق المدارس العربیہ کی طرف سے حفظ امتحان کا انعقاد
Feb 26, 2022