مہنگائی ‘ بحرانوں سے چھٹکارہ صرف ن لیگ ہی دلاسکتی ہے :اعظم ریاض 

Feb 26, 2022


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے صنعت و زراعت تباہ اور معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے نالائق حکمرانوں نے قرض لینے کی نئی بدترین مثال رقم کی، یہ پہلی حکومت ہے جس نے پورا معاشی نظام آئی ایم ایف کے ہاتھ میں د ے دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور بحرانوں سے چھٹکارہ صرف نواز لیگ ہی دلاسکتی ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کو بھرپور ریلیف دیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا حکومت ملک میں جاری بحرانوں سے نجات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی بجائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھا کر غریب شہریوں کو زندہ درگور کررہی ہے۔

مزیدخبریں