درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے: آمنہ عالم ڈھلوں‘ افزاء جبار

Feb 26, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم خاں کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اور ڈسٹرکٹ عشرو زکواۃ کمیٹی کے تحت صنعت زار میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مس آمنہ عالم ڈھلوں، چیئرمین عشر و زکواۃ کمیٹی افزاء جبار، ڈسٹرکٹ آفیسر رضوان عبداللہ، مینجر صنعت زار محمد نواز، سوشل ویلفیئر آفیسر زاہد رفیق گجر، آس ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر سید علی معظم رضوی، آفس سپرنٹنڈنٹ سوشل ویلفیئر نعیم سندھو، مبشر احمد ورک، جنرل سیکرٹری آس ویلفیئر فاؤنڈیشن عبدالمجید نعیم و دیگر کے افسروں و اہم شخصیات موجود تھیں، شجر کاری کے فروغ کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے مس آمنہ عالم ڈھلوں، افزاء جبار، سید علی معظم رضوی اور عبدالمجید نعیم نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت ماحول دوست ہیں جو انسانی صحت کے تحفظ کے بھی ضامن ہیں، شجر کاری کے فروغ کے سلسلہ میں اٹھائے گئے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں۔

مزیدخبریں