عوامی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں: اعجاز شاہ 

Feb 26, 2022


ننکانہ صاحب(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے عوام دوست ویژن پر مشتمل ترقیاتی پروگرام کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ضلع بھر میں نئے کالجز،ٹراما سنٹرز،جیمنیزیم، رابطہ سڑکات، سیوریج سمیت بے شمار ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام ہورہاہے،ضلعی انتظامیہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائیاں تیز کرے،شہریوں کی حفاظت کے لیے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر بھر میں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ زاہد پرویز وڑائچ،ڈی پی او منصورامان،ایم پی اے میاں عاطف ، بلال ورک، طارق سعیدگھمن، رانا امجد علی، زینب طاہر، رانا اورنگزیب، ڈاکٹر مبارک علی، طارق ڈھلوںسمیت تمام محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔بعدازاں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات بریگیڈئیر (ر) پیر اعجاز احمد شاہ اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں عاطف نے ضلع بھر میں جاری شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار پلاٹ میں پودے بھی لگائے۔علاوہ ازیں اعجازاحمد شاہ نے ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ میں ٹراما سنٹرکا سنگ بنیادرکھا۔

مزیدخبریں