ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت )پریس کلب ننکانہ صاحب کے رکن خضرحیات چٹھہ ایڈووکیٹ کی خوشدامن انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ مال منڈی والے قبرستان میں اداکی جائے گئی۔ نماز جنازہ میں سابق چیئرمین بلدیہ ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، صدر ڈسٹرکٹ بار رانا محمداعظم، جنرل سیکرٹری احمد علی نول ایڈووکیٹس ،صدر پریس کلب ننکانہ صاحب چوہدری افضل حق خاں کے علاوہ وکلاء صحافیوں سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج 26 فروری بروز ہفتہ صبح نوبجے جامع مسجد عمر ہاوسنگ کالونی میں ادا کی جائے گی۔
خضرحیات چٹھہ کی خوشدامن کی نماز جنازہ ادا
Feb 26, 2022