اکرام اللہ سندھو کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ آباد تعینات کر دیا گیا


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب نے اکرام اللہ سندھو کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ آباد تعینات کر دیا ہے۔ جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔چیف آفیسر اکرام اللہ سندھو نے علیٰ الصبح شہر کے مختلف گلی محلوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔سی او ایم سی کا کہنا ہے کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی اور تجاوزات کا خاتمہ انکی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے عوام اور بالخصوص دوکانداروں سے اپیل کی صفائی کے کاموں میں سینٹروی ورکرز سے تعاون کریں اور اپنا سامان اپنی دوکان کی حدود میں رکھیں ،دوکان کی حدود سے ہر گز تجاوز مت کریں اور جو دوکاندار بھی خلاف ورزی کریگا اسکے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...