ملک و قوم کو لاحق تمام مسائل کے ذمہ دار حکمران ہیں:چوہدری اسلم 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری اسلم گل نے کہا ہے کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی اور ٹیکسوں کا پیسہ آئی ایم ایف کے پاس جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا بازار گرم ہے نااہل حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے چکر میں ایسی شرائط پر معاہدہ کیا ہے جو کسی صورت قابل برداشت نہیں، حکمرانوں کو عوام کی پرواہ ہوتی تو ایسا ظالمانہ آئی ایم ایف پیکج ہرگز قبول نہ کرتے،ملک غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے شکنجے میں پھنسا ہواہے ملک و قوم کو لاحق تمام مسائل کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں جن کی نااہلی نے ملک و قوم کو نامسائد حالات کی دلدل میں دھکیلا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ کی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی، چوہدری خالق عزیز ورک، کاشف گیلانی، حافظ ارسلان خالق ورک سمیت دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...