شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق سٹی ناظم حاجی قمر اقبال ڈار اور ورکرز ایکشن کونسل کے سینئر رہنما شاہجہا ن خان لودھی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو قوم دل سے لیڈر مانتی ہے اور نواز لیگ آج بھی ملک بھر کے عوام کی پسندیدہ ترین جماعت ہے تبدیلی کے دعویدار اب اپنے اپنے گھروں کو جانے کی تیاری کریں کیونکہ عوام نے ان کی اصلیت جان لی ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی واضح ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنماؤں نے کہا کہ نواز لیگ کے دور اقتدار میں پاکستان تیزی سے ترقی کی منزل کی جانب گامزن تھا موجودہ حکمرانوں نے ترقی کے عمل کو ڈی ریل کیا ہے اور مہنگائی کے ذریعے عوام کی زندگی بھی اجیرن بنا دی گئی ہے ترقی کے دشمن موجودہ حکمران برسر اقتدار رہنے کا حق کھو چکے ہیں، مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، کراچی کا امن لوٹایا، سی پیک کے تحت اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری لائی گئی۔