پاکستان دشمن قوتیں ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں:محمود اختر گورایہ

Feb 26, 2022


 فیروزوالہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی  138 کے صدر اور ضلعی رہنما محمود اختر گورایہ نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت وطن عزیز میں انتشار اور افراتفری کوفروغ دینے کی کوششیں کررہی ہیں جن کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے مگر موجودہ حکمران اپوزیشن جماعتوں کے خلاف محاذ آرائی اور انتقامی سیاست میں مگن ہیں جو ملک و قوم کیلئے کوئی نیک شگون نہیں نااہل حکمرانوں کے عوام کی بہتری کیلئے بڑے بڑے بلندوبالا دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں جان لیوا مہنگائی‘ بیروزگاری‘ لوڈشیڈنگ‘ قتل و غارت‘ دہشت گردی کے ناسور نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور حکمران ابھی تک عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ محمود اختر گورایہ نے کہاکہ پاکستان اس وقت سنگین مسائل کاشکار ہے اس لئے اس وقت اتحادویکجہتی کے ساتھ ساتھ ہمیں در پیش مسائل پر قابوپاتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔نااہل حکمرانوں کایوم حساب قریب آچکا ہے۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی گنتی پوری ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں