جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی ملک اشتیاق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث صنعت و زراعت تباہ ہوئی اور معیشت کا بیڑا غرق ہوا ساڑھے تین سالوں میں حکومت نے چار دھائیوں میں لئے گئے قرضوں کا ریکارڈ توڑا، روپیہ کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا بن کر رہ گیاہے یہ پہلی حکومت ہے جس نے پورا معاشی نظام آئی ایم ایف کے ہاتھ میں د ے دیاہے۔