فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل فیروز والہ کے ذوالفقار احمد گورایہ نے کہا ہے کہ بارباربجلی‘گیس اورپٹرول کے نرخوں میں اضافہ نے عوام کا برا حال کر دیا ہے۔ ملک میں مہنگائی کاطوفان آچکاہے۔ حکومت نے نوجوانوں کونوکریاں دینے کااعلان کیاتھا مگراب لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں بسر کرنے والے افراد کی تعداد میں ناقابل بیان حد تک اضافہ ہوا ہے۔