شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنمامیاںافضال حیدرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کے قیام کی تحریک سے ملک کے اندر ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگاوزیراعظم کے دورہ روس سے خطہ میں قیام امن اور جنگ بندی میں بڑی مدد ملے گی 23 سال بعد کسی پاکستانی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ روس ہے جس سے عمران خان کے عالمی لیڈر ہونے کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے مہنگائی سے حکومت کی ناکامی نہیں بلکہ اس سے مقبولیت ضرور متاثر ہورہی ہے تاہم رواں سال میںہی اس مہنگائی پرقابو پاکر عوام کو ریلیف دیا جائیگا مہنگائی سے زیادہ بڑا اہم مسئلہ کرپشن ہے اور اس سے ہی مہنگائی سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں اس ناسور کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم عمران خان فیصلہ کن تحریک کی قیادت کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفتر میں سابق تحصیل جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔