گوجرانوالہ:ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، مقابلوں کا آغاز

Feb 26, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022 کے مقابلوں کا آغاز 28 فروری 2022 بروز سوموار ضلع نارووال سے کیا جائیگا جس میں ضلع  کے 16 سے 40 سال تک کے خواتین و مرد حضرات حصہ لیں گے۔یہ مقابلے گورنمنٹ مسلم کالج نارووال میں صبح 10 بجے شروع ھوجائینگے۔ان مقابلوں میں گائیکی'مصوری'افسانہ نگاری',دستکاری'لوک رقص اور تھیٹر کی کیٹیگریز شامل ھیں۔لوک رقص کی کیٹیگری میں عمر کی کوئی حد نہیں جبکہ سپیشل پرسنز(معزور افراد) کے لیئے کسی بھی کیٹگری میں حصہ لینے کے لیئے عمر کی کو ئی حد نہیں۔ موسیقی'افسانہ نگاری'مصوری'اور کرافٹ کی کیٹگریز میں پہلی'دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 20 ھزار روپے'15 ھزار روپے اور 10 ہزار روپے نقد انعامات جبکہ لوک رقص اور تھیٹر کی کیٹگریز میں پہلی'دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 40 ھزار'35 ھزار اور 30 ھزار روپے کے نقد انعامات دیئے جائینگے۔

مزیدخبریں