لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ ساڑھے 3 سالوں میں ظالمانہ انداز میں عمران نیازی نے ملک میں مہنگائی میں اضافہ کیا۔ اب ان کے اقتدار کے آخری ایام ہیں ’’آج گئے یا کل‘‘ ان کے اپنے بھی نیازی کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ نان سٹاپ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری ہے۔ حکومت کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام غیر محفوظ اور انتہائی پریشان ہیں اور حکمرانوں کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے ملک کا کاشتکار بھی انتہائی پریشان ہے ، حکومتی وزرائ عوام کا مذاق اڑارہے ہیں ، نالائقوں کے ٹولے کی کرپشن کسی بھی مدمیں سو ارب سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مستقبل میں حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کے سنگین خطرات اور خدشات ہیں۔