لاہور(نیوز رپورٹر) دین فائونڈیشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شوکت ورک نے کہا ہے کہ قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان کیلئے مادرملت فاطمہ جناح کی قیادت میں خواتین کے کرداراوران کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کی خواتین نے طب ،سیاست ،صحافت ،صنعت وتجارت سمیت ہرشعبہ میں اپنے جوہرمنوائے ہیں۔ پاکستان کی باوقاراورپراعتمادخواتین انتہائی پرعزم اورباہمت ہیں۔پاکستان کی تعمیروترقی کیلئے خواتین کی خدادادصلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کیا جائے۔ہماری ریاست کسی سطح پرخواتین کااستحصال برداشت نہیں کرے گی۔ ریاست پاکستان سیاست ،تجارت اورصحافت سمیت مختلف شعبہ جات میں خواتین کوترقی کے مساوی مواقع کی فراہمی پرپختہ یقین رکھتی ہے۔