امیر معاویہؓ نبی کریمؐ کی بے شمار دعائوں کے مصداق تھے:عبدالغفار روپڑی

Feb 26, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے گزشتہ روزکہا ہے کہ حضرت امیر معاویہؓ نبی کریمؐ کی بے شمار دعائوں کے مصداق تھے۔ حضرت معاویہؓ نے 3 براعظموں پر اسلام کا پرچم لہرایا اور فتوحات کی نئی جہتیں قائم کیں۔ حضرت امیر معاویہؓ نے دنیا کی سب سے پہلی بحر ی فوج تیار کی۔ وہ کاتب وحی اور ان کی بہن اللہ کے رسولؐ کے عقد میں تھیں اور 2 عظیم مسلمان گروہوں میں صلح کا باعث بننے والے دوسرے فریق تھے جبکہ پہلے فریق حضرت حسنؓ تھے۔ جامعہ القدس چوک دالگراں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ یہودوہنود شروع سے ہی بے گناہ مسلمانوں پر ظلم وستم کرکے اپنی سابقہ روایات پر عمل پیراہیں۔ ہمارے ناعاقبت اندیش حکمران ان کی غلامی پر فخر محسوس کرتے ہیں ایسے حکمرانوں کو خلفائے راشدین کی سیرت وکردار اورانداز حکمرانی سے درس عبرت حاصل کرناچاہیے کہ جن کے انداز حکمرانی سے قیصر وکسریٰ جیسی وقت کی سپر طاقتیں بھی کانپتی تھیں۔

مزیدخبریں