نورمقدم کیس کا فیصلہ خوش آئند قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Feb 26, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نورمقدم کیس کا فیصلہ خوش آئند قراردینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب کا یہ مقدس ایوان نور مقدم کیس کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ فیصلے سے انصاف کی حقیقی معنوں میں جیت ہوئی ہے۔ نور مقدم کیس کا فیصلہ خواتین کی عصمت دری کرنے والوں کیلئے نشان عبرت ہے۔ عدالتوں کو چاہیے کہ ایسے سنگین نوعیت کے کیسز کو جلد از جلد منتقی انجام تک پہنچانے کا مکنیز بنائے۔

مزیدخبریں