امیرخرم راٹھورسعودیہ میں سفیر تعینات ،پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا جائزہ 

Feb 26, 2022

مدینہ منورہ(جاوید اقبال بٹ) سعودی عرب میں پاکستان کہ نئے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے گزشتہ روز عہدے سنبھالنے کہ بعد مدینہ منورہ  پہنچ گئے۔ مسجد نبوی نماز اور روضہ رسول پر حاضری دی اور سفارتکاری کا اغاز مدینہ منورہ پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کیا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی واضع ہدایات کہ مطابق کہ پاکستانی کیمونٹی کہ مسائل ترجیجی بنیادوں پر دونوں ممالک کہ درمیان بہترین سفارت کاری کرتے ہوئے اس کا ادراک اور تدارک تیز ترین طریقہ کیا جائے۔ میں یہاں ریاست پاکستان کی طرف سے پاکستانی عوام کا سفیرہوں کسی پارٹی کا سفیر نہیں۔ میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں اور سب سے رابطہ میری اولین ترجیح ہے۔پاکستان کہ قونصلیٹ کہ کمرشل ونگ ،انفارمیشن ونگ ،اور ویلفیئر ونگ  کو کیمونٹی سے ان کہ مسائل کا جائزہ ان کہ فوری حل قانونی مشاورت اور ویلفیئر کہ مسائل اور اہم امور کیلئے مختلف اوقات میں کیمونٹی رابطہ فعال اور تیز بالخصوص پاکستانی لیبر کہ مسائل دور دراز شہروں تک رسائی اور شکایات اور تجاویز پر عمل کی تاکید کی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور  پاکستانی مصنوعات کو سعودی مارکیٹ میں متعارف اور تعاون کرنے اور زرمبادلہ کیلئے کوسشوں کو مزید بہتر کیا جائے۔ اس موقع پر شائق بھٹو ڈپٹی قونصلر جنرنل،پریش قونصلر سید حمزہ گیلانی، ویلفیئر اتاشی عبدالروف میو اور کیمونٹی کہ سرکردہ افراد بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں