شادی کا لہنگا سلائی نہ کرنے پر خاتون ڈیزائنر کیخلاف صارف عدالت پہنچ گئی 

Feb 26, 2022

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) بیٹی کی شادی کیلئے لہنگا سلائی نہ کرنے پر خاتون نے ڈیزائنر کے خلاف صارف عدالت سے رجوع کر لیا۔ خاتون سلمی نے ڈیزائنر کے خلاف 55 لاکھ 80 ہزار روپے کا ہرجانہ کا دعوی دائر کیا ۔عدالت نے ڈیزائنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 مارچ کو طلب کر لیا۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کی شادی کیلئے لہنگا، میکسی اور تین پارٹی ڈریس کا آرڈر دیا لیبرٹی مارکیٹ میں واقع ڈیزائنر سے شادی سے ایک دن پہلے کا وقت مقرر ہوا وقت پر لہنگا نہ دینے سے ذہنی اذیت کا سامنا ہوا ۔بیٹی کو شادی کے فوراً بعد ملک سے باہر جانا تھا۔ ڈیزائنر کا وقت پر لہنگا نہ دینے کی وجہ سے تین لاکھ میں کہیں اور سے لینا پڑا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ مجموعی طور پر ڈیزائنر کو 55 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ 

مزیدخبریں