حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نے پنڈی باورے میں قابضین کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے234 کنال سے زائد سرکاری اراضی ناجائز قابضین واگزار کروا لی۔قابضین سے واگزار کروا ئی جانے والی اراضی کی قیمت پونے چار کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔حافظ آباد کے نواحی گاؤں پنڈی باورے میں بااثر افراد عرصہ دراز سے سینکڑوں کنال سرکاری اراضی پر ناجائز طور پر قابض تھے۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد محمد آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نے محکمہ ریونیو کے اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موقعہ پر جا کر قابضین سے سرکاری اراضی 234 کنال 2 مرلہ سے قبضہ واگزار کروا لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا ناجائز قابضین سے اسکا تاوان وصول کیا جائے گا۔