قومی ٹیسٹ سکواڈ کل سے راولپنڈی میں پریکٹس کا آغاز کرے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواڈ کی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اظہرعلی، بابراعظم، سرفرازاحمد اور نسیم شاہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں‘بائیو سکیور ببل جوائن کرلیا‘چاروں کھلاڑی تین روزہ آئسولیشن مکمل کر کے کل ستائیس فروری کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔پی سی بی کے مطابق سرفرازاحمد اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن ٹیسٹ سکواڈ کے ہمراہ رہیں گے۔ساجدخان، نعمان علی، سعودشکیل، امام الحق اور فوادعالم دو روز قبل اسلام آبادپہنچ چکے ہیں۔ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور محمدیوسف بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...