آر ڈ بلیو ایم سی کے ورکر وں کی بارش میں بھی  نالیوں ،گلیوں کی صفائی


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے جمعہ کے روزیو سی چاہ سلطان کی مساجدالفاروق مسجد،حنفیہ مسجد اور مسجد الحبیب میں جا کر امام صاحبان سے ملاقات کی ،انہیں شہر میں صفائی کیلئے کی جانیوالی کاوشوں اورماہ صفائی مہم  سے متعلق بھی آگاہ کیا،انہوں نے اپیل کی وہ اپنے جمعہ کے خطاب میں نمازیوں تک ہمارا صفائی کا پیغام پہنچائیں،اس موقع پر انہوں نے مساجد آنیوالے نمازیوں میں صفائی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے،جمعتہ المبارک کے روز راولپنڈی شہر میں نماز جمعہ کے بعد موسلادھار بارش شروع ہوگئی،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے آپریشن سٹاف کو اپنے ورکرز فوری طور پر فیلڈ میں بھیجنے کی ہدایت کی اور انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں جا کر نکاسی آب میں رکاوٹیں ہٹانے کا کام تندہی سے سرانجام دیا،راولپنڈی میں جاری بارش میں نکاسی آب کو رواں رکھنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز بارش کے دوران اور بارش کے بعد نالیوں ،گلیوں کی صفائی کر رہے ہیں،شہر میں ہونیوالی بارش میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے،صفائی ورکرز کی اضافی تعداد شہر میں تعینات کر دی گئی،صفائی ورکرز نے برستی بارش میں ہی چھوٹی بڑی نالیوں کو اچھی طرح سے صاف کر دیا تاکہ شہر میں نکاسی آب کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزبارشوں میں نکاسی آب کی رکاوٹو ں کو دور کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں،شہری بھی انکی سخت محنت اور لگن کا احساس کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ اور ملبہ نالے ،نالیوں میں نہ پھینکیں۔

ای پیپر دی نیشن