صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔دوسری جانب آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرداورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔تا ہم راولپنڈی، گجرات،نارووال اورسیالکوٹ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ کوہستان، بونیر،شانگالہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، باجوڑ،چترال، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آج صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔