پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حکومت کیخلاف حقوق مارچ آج گھوٹکی سے شروع ہو گا۔تحریک انصاف سندھ کے صدر اور بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر علی زیدی اور جنرل سیکرٹری مبین جتوئی کی سربراہی میں کارکنوں کا ایک کارواں سکھر میں کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے بعد گھوٹکی روانہ ہو گا۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر مارچ میں شرکت کے لئے آج شام گھوٹکی پہنچیں گے۔مارچ کل سکھر سے شکار پور، کشمور اور جیکب آباد پہنچے گا۔