بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں: چوہدری محمد سرور

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے ملک و قوم کی ترجیحی بنیاد پر بہتری کیلئے سوچنے اور کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج(ہفتہ) لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جب کبھی بھی پاکستان پر مشکل وقت آتا ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن