امیدہے سندھ حکومت سندھ حقوق مارچ میں رکاوٹیں پیدانہیں کرے گی:شاہ محمودقریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ حکومت، پاکستان تحریک انصاف کے حقوق مارچ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کرے گی۔صوبہ سندھ روانگی سے پہلے ایک مختصر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو زرداری پنجاب آئے اور اپنی عوامی مہم کا آغاز کیا، اسی طرح پاکستان تحریک انصاف بھی سندھ میں جمہوری انداز میں اپنا پیغام پہنچانے کا حق رکھتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جیسے ہم نے انہیں اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت دی ہمیں بھی ایسا ہی کرنے دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وہ صوبے کے مختلف حصوں کے دورے کے موقع پر صوبے کے عوام تک پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا پیغام پہنچائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن