سندھ کے عوام پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ میں شرکت کیلئے باہرنکلیں:چوہدری فواد حسین

Feb 26, 2022 | 19:02

ویب ڈیسک

اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے سندھ کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ باہر نکلیں اور تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ میں شرکت کریں۔آج(ہفتہ) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے بانی بھی سندھ سے ابھرے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے اور لوگوں کو علاقائی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے وفاق اور پاکستان کی حمایت کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں