وزیر اعظم عمران خان نے عام آدمی کی سہولت کے لئے صحت کے بارے میں جاری منصوبوں سے متعلق اقدامات پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔صحت کے شعبے میں تیزی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں صحت کے شعبے میں نیا پاکستان نیشنل ہیلتھ کارڈ سب سے بڑا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ صحت کارڈ سے سب سے زیادہ مستفید ہو گا کیونکہ صحت کی یکساں سہولتوں کی فراہمی کا ایسا نظام متعدد ترقیاتی یافتہ ملکوں میں بھی دستیاب نہیں ہے۔وزیر اعظم کو وفاقی حکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سطح پر صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور جاری منصوبوں میں پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔