سمندری، کمالیہ اور پیر محل میں تحریک انصاف کی ملک بچائو ریلیاں


سمندری+کمالیہ+پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد کی قیادت میں ان کے انتخابی دفتر سے ’’الیکشن کرائو ملک بچائو‘‘ ریلی کا اہتمام کیا گیا جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی رجانہ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ کارکن مو ٹر سائیکلوں اور کاروں پر سوار تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمشن کو 90روز کے اندر آئینی طور پر پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے الیکشن کرانا ہوں گے۔ حافظ ممتاز احمد نے مریم نواز پر بھی کڑی تنقید کی اور یکم مارچ کو جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں فیصل آباد میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا۔ پیرمحل سے نا مہ نگارکے مطابق الیکشن کرا ئو ملک بچا ئو اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مہر محمد ریاض فتیانہ کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکا لی گئی۔ ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف با زاروں کا چکر لگانے کے بعد شہر کے وسطی اللہ والا چوک میں جمع ہو گئے جہاں مہر محمد ریاض فتیانہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری عرفان الحسن چوہدری ،چوہدری شفقت رسول جٹ ،مہر محمد ریاض سر گانہ اور ملک ثاقب سہیل سمیت دیگران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین بحرا نوں سے نکالنے اور معیشت کی ڈوبتی کشی کو بچانے کا واحد حل نئے شفاف  انتخابات ہی ہیں اگر امپورٹڈ حکومت نے انتخا بات کو مذید التواء کا شکار کر نے کی کوشش کی تو ملک کے عوام خود انکا محاسبہ کر نے کے لئے گھروں سے با ہر نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا مو جودہ حالات میں عمران خان ہی قوم کے لئے واحد امید کی کرن ہیں اور جیسے ہی ملک میں انتخا بات کا ما حول بنے گا سازشی ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ۔کمالیہ سے نامہ نگارکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 122 عاطف مرزا نے کی۔ ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنوں، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، وکلاء برادری، کسانوں اورعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ذیشان کالونی کمالیہ سے کیا گیا جو کلمہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ریلی کے شرکاء نے بڑھتی ہوئی اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ شرکاء نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...