ججز کی تقسیم پر قوم مایوس‘ حکمران ادارے تباہ کرنے پر تلے ہیں: سراج الحق


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ججز کی تقسیم کے تاثر سے قوم مزید مایوس ہوئی، لوگوں کا ایوانوں کے بعد عدالتوں پر اعتماد ختم ہونا معاشرے کے لیے تباہ کن ہے۔ حکمران طبقہ اپنے مفاد کی خاطر ہر ادارے کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، طاقتور اشرافیہ کے سامنے ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے ملٹری اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن غیر سیاسی ہو جائیں۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا اور بعدازاں فیصل آباد میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب اور خیبر پی کے کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کا عظیم الشان کنونشن اسلام آباد میں سوموار (پرسوں) کو منعقد کر رہی ہے جس میں فرسودہ نظام اور سٹیٹس کو کی تبدیلی کے لیے اہم اعلانات اور فیصلے کیے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عوام ہی ملک میں اسلامی انقلاب کی شمع روشن کر سکتے ہیں، جماعت اسلامی قوم کے تعاون کی طلبگار ہے۔ عوام نے ن لیگ، پیپلزپارٹی کو بھی بار بار آزمایا اور پی ٹی آئی کا پراجیکٹ بھی بری طرح ناکامی سے دوچار ہو گیا، اس وقت پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں سوائے جماعت اسلامی کے اقتدار میں ہیں۔ چند ماہ بعد اور ٹیکسز لگیں گے، عوام اپنے حقوق کی حفاظت اور ملک کو قرآن و سنت کا گہوارہ بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...