سیالکوٹ‘ غیرقانونی 5 منی پٹرول پمپ سیل‘ مشینیں ضبط کر لی گئیں


سیالکوٹ (نامہ نگار) ضلعی سول ڈیفنس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران 5 منی پٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے ہیں۔ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر ڈی او سول ڈیفنس خالد اعوان کی زیر قیادت سول ڈیفنس ٹیموں نے تھانہ اگوکی، تھانہ رنگپورہ اور تھانہ سمبڑیال کے علاقوں میں اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران محمد عرفان، عدنان، وحید، بہادر اور شفاقت غیر قانونی طور پر مشین لگا کر پٹرول فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ چیکنگ ٹیموں نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے۔ منی پٹرول پمپس کی مشینوں کو ضبط کر لیا اور دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن